سندھ حکومت آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر سے کس بات پر ناراض ہوئی؟

نیوز ڈیسک

اطلاعات ہیں کہ سندھ حکومت آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر سے ناراض ہو گئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے اظہار ناراضگی کیا ہے کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر نے براہ راست وفاقی حکومت کو خط کیوں لکھا

بتایا گیا ہے کہ صوبائی محکمۂ داخلہ نے آئی جی پولیس مشتاق احمد مہر کو خط لکھ کر مجاز اتھارٹی کی ناراضگی سے آگاہ کیا ہے اور خط میں کہا ہے کہ مستقبل میں اس قسم کے اقدامات سے گریز کیا جائے

واضح رہے کہ آئی جی سندھ نے تیس مارچ کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو خط ارسال کیا تھا، جس میں بعض پولیس افسران کی خدمات وفاقی حکومت کو واپس لینے کی سفارش کی تھی

محکمۂ داخلہ نے آئی جی سندھ کے اس خط کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ نے گورنمنٹ رولز آف بزنس 1986 کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے

محکمۂ داخلہ نے آئی جی سندھ پولیس کو لکھے گئے تنبیہی خط میں کہا ہے کہ وفاق اور دیگر صوبائی حکومتوں کو وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بغیر خط نہیں لکھا جا سکتا، لہٰذا مستقبل میں اس طرح کے اقدامات سے گریز کیا جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close