پیپلزپارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے لیے واپسی کے دروازے کھلنے کے بعد کون کون واپس آ رہا ہے؟

نیوز ڈیسک

لاہور : پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں کے لیے پارٹی میں واپسی کے دروازے کھل گئے ہیں، اب سیاسی حلقوں میں یہ بات زیر بحث ہے کہ کون کون پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرے گا؟

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے آئندہ عام انتخابات میں پنجاب میں کامیابی کے لیے بساط بچھا دی ہے اور اب لاہور میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری آئندہ انتخابات میں پنجاب میں ن لیگ کا راستہ روکنے کے لیے مضبوط الائنس بنانے میں مصروف ہیں، اور پنجاب میں پیپلزپارٹی مضبوط آلائنس کے ساتھ ن لیگ کو عام انتخابات میں ٹف ٹائم  دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

ذرائع کے مطابق  آصف علی زرداری نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے کم بیک کے لیے اینٹی ن لیگ ووٹ کو یکجا کرنے کے مشن پر کام شروع کردیا ہے،  اور سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے اہم سیاستدانوں سے رابطے کئے ہیں، جب کہ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کرنے جانے والوں کے لیے بھی جماعت میں واپسی کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں

ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب کی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے آمادہ ہیں، اور پہلے مرحلے میں گوجرانولہ، جہلم، جھنگ، اٹک، سیالکوٹ، فیصل آباد اور منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے سابقہ پارلیمنٹرین اور الیکٹیبلز آئندہ ماہ کے آغاز میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے، جب کہ قصور، ساہیوال، ملتان، لیہ، میانوالی، خانیوال، راجن پور، صادق آباد، بہاولپور اور بہاولنگر سے بھی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی

واضح رہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اہم دورے کے سلسلے میں لاہور پہنچے تھے۔ سابق گورنر پنجاب ذوالفقار خان کھوسہ کے علاوہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کے لیے آصف زرداری نے ماضی کی حلیف جماعتوں سے رابطے بھی کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری ملکی سیاست میں متحرک مختلف اہم شخصیات سے بھی رابطے میں ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق قاسم ضیاء کو اس حوالے سے پنجاب میں اہم ذمےداری سونپی جائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close