صاحب کے لیے ایک وزارت خزانہ لاؤ، صاف بوٹی، مصالحہ مار کے.. شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروا کے وزیر خزانہ بنانے پر غور

نیوز ڈیسک

شوکت ترین کو وزارت خزانہ میں اہم ذمے داری دینے پر غور شروع کردیا گیا ہے

اطلاعات کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروا کر مستقبل کا وزیر خزانہ بنانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے

واضح رہے کہ شوکت ترین کو وزیر اعظم نے پہلے بھی وزیر خزانہ بننے کی پیش کش کی تھی۔ تاہم شوکت ترین چاہتے ہیں کوئی عہدہ سنبھالنے سے قبل ان کو نیب کیسز سے کلیئرنس دی جائے

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو 6 ماہ کے لئے وفاقی وزیر بنائے جانے سمیت انہیں وزارت خزانہ میں اہم کردار دینے کے مختلف آپشنز زیر غور ہیں

دوسری جانب رابطہ کرنے پر  سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ جب تک نیب کا معاملہ کلئیر نہیں ہوتا اس وقت تک کوئی عہدہ نہیں لے سکتا۔ مشیر خزانہ یا وزیر خزانہ تعینات نہیں ہونے جارہا ہوں

واضح رہے کہ شوکت ترین پیپلز پارٹی  کے دور حکومت میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں. پیپلز پارٹی دور میں اٹھائے گئے اقدامات پر شوکت ترین کے خلاف نیب میں مقدمات زیر التوا ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close