لاہور : آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے بلوچستان میں گیس کے ذخائر دریافت کر لیے ہیں
او جی ڈی سی ایل نے بلوچستان میں یہ ذخائر ایکسپلوریٹری کنواں جندران ایکس4، جندران ای۔ ایل بلاک سے دریافت کیے ہیں، یہاں پر او جی ڈی سی ایل بطور آپریٹر 100 فیصد حصص کی مالک ہے
جندران ایکس4- کنویں کی کھدائی اور ساخت کے لیے مکمل طور او جی ڈی سی ایل کے ماہرین پر انحصار کیا گیا
ایک تخمینے کے مطابق یہاں سے ابتدائی طور پر یومیہ 7.08 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس کی پیداوار حاصل ہوگی.