کراچی میں خراب دودھ سے بنا شربت پینے سے 43 افراد کی حالت بگڑ گئی

نیوز ڈیسک

کراچی میں آرام باغ کے علاقے گاڑی کھاتہ ميں محرم کی سبیل کا خراب دودھ سے بنایا گیا مضر صحت شربت پينے سے ايک ہی محلے کے 28 بچوں سميت 43 افراد کی حالت خراب ہو گئی

ریسکیو حکام کے مطابق گذشتہ رات شربت پینے سے حالت غیر ہو جانے پر متاثرہ تمام افراد کو سول ہسپتال کراچی منتقل کر ديا گيا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام متاثرین ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں اور مبینہ طور پر ایک ہی سبیل سے شربت پینے کی وجہ سے تمام افراد کی حالت غیر ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے.  پولیس کے مطابق مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے دکان دار اور تین ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملازم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ سات من دودھ خراب ہوگیا تھا، مالک نے کہا دودھ کا شربت بنا کر لوگوں میں بانٹ دو۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ تمام افراد کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، جب کہ نصف سے زائد افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج بھی کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close