چین میں میراتھون ریس میں شریک 21 افراد ہلاک

ویب ڈیسک

بیجنگ: چین میں خراب موسم کے باعث ریس میں شریک اکیس افراد جان کی بازی ہار گئے

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ چین کے صوبے گنسو میں پہاڑی علاقے میں میراتھون میں حصہ لینے والے اکیس افراد خراب موسم کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، میراتھون میں 172 افراد شریک تھے کہ اچانک موسم انتہائی خراب ہوگیا اور علاقے میں تیزہواؤں کے بعد شدید طوفانی بارش اور اولے گرنا شروع ہوگئے، میراتھون منتظمین نے مدد کی کال کے بعد ریسکیو ٹیم علاقے میں بھیجی جو اٹھارہ افراد کو بحفاظت واپس لے آئی

چینی میڈیا کے مطابق کچھ ہی دیر بعد موسم مزید خراب ہونے پر انتظامیہ نے ریس ختم کردی اور مزید امدادی اہلکاروں کو علاقے میں بھیجا گیا، جس کے نتیجے میں 151 افراد بحفاظت واپس آگئے تاہم پانچ افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، علاقے میں اب بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں  جب کہ درجہ حرارت مزید نیچے گر گیا ہے جس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close