سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے متعلق حکومت کا ارادہ کیا ہے؟

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : حکومت  پاکستان نے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا ارادہ رکھتی ہے اور اور اگلے مالی سال کے لیے ٹیکس محصولات کا ہدف 5.8 ٹریلین مقرر کیا جائے گا

وزارت خزانہ  کے حکام نے أگاہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق دور کرنے کے لیے دو ماہ قبل دیا گیا 25 فیصد الاؤنس آئندہ مالی سال میں  جاری رکھا جائے گا۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق تنخواہوں اور پنشن میں مجوزہ 10 فیصد اضافہ اس کے علاوہ ہوگا۔ آئندہ مالی سال میں افراطِ زر کی شرح کا ہدف 8 فیصد مقرر کیے جانے کی توقع ہے۔

حکومت کے پاس بجٹ میں اضافی  350 بلین روپے کے محصولات عائد کرنے کی بھی تجویز ہے، اس میں سے 81 بلین روپے کے حصول کے لیے اقدامات  منی بجٹ کی صورت میں پہلے ہی نافذ کیے جا چکے ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے  آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس محصولات کا ہدف 5.8 ٹریلین  روپے تجویز کیا ہے جو  آئی ایم ایف کے تجویز کردہ ہدف سے 163 بلین روپے کم ہے۔  رواں مالی سال میں ٹیکس محصولات کا حجم 4.7 بلین روپے تک رہنے کی توقع ہے۔ ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل کرنے کے لیے حکومت نے 350  بلین روپے مالیت کے ٹیکس اقدامات کرنے کی تجویز دی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close