اسرائیل نے جبری طور پر فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے، آئرش پارلیمنٹ

ویب ڈیسک

ڈبلن: آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرکے خود کو جبری طوری پر الحاق کیا ہوا ہے

تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آج کے اجلاس میں آئرش پارلیمنٹ کے ارکان نے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی جھنڈے کا ماسک لگایا ہوا تھا اور پہلی بار کسی یورپی پارلیمان نے فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کو تسلیم نہیں کیا ہے

جمہوریہ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کی

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اب ہمیں سچ بولنا ہی پڑے گا کہ اسرائیل نے فلسطین سے جبری الحاق کیا ہوا ہے

آئرلینڈ کی پارلیمنٹ میں اب اسرائیلی سفیر کو نکالنے سے متعلق ترمیمی بل پر بھی ووٹنگ بھی ہوگی اور بل منظور ہونے کی صورت میں اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کر دیا جائے گا اور اسرائیل پر مزید پابندیوں پر بھی غور کیا جائے گا

اسرائیلی جارحیت پر پیش کی گئی قرارداد پر آئر لینڈ کے وزیر خارجہ سائمن کووننی نے کہا کہ حزب اختلاف کی جانب سے پیش کی گئی تحریک آئرلینڈ میں احساس کی گہرائی کا واضح اشارہ ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close