اسلام آباد ائیرپورٹ پر تیز ہواؤں سے طیارہ الٹ گیا

نیوز ڈیسک

دارالحکومت اسلام آباد ائیرپورٹ پر طوفانی ہواؤں کے باعث فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ الٹ گیا اور بارش کے بعد ائیرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی

گزشتہ رات تیز ہواؤں کے باعث فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ الٹ گیا،جس کے باعث  طیارے کے پروں کو نقصان پہنچا ہے

موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کے باعث  ائیرپورٹ کا ایک دروازہ اور دو کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں، اسلام آباد ائیرپورٹ کی سیلنگ بارش کے باعث گرنے لگی

تیز بارش کے باعث امیگریشن ہال کی چھت کی سیلنگ بھی نیچے گرگئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

خیال رہے کہ گذشتہ سال بھی  اسلام آباد ائیر پورٹ کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ڈیپارچر کی چھت کی سیلنگ گر گئی تھی، جس کے بعد بارش کا پانی بھی لاؤنجز میں داخل ہو گیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close