پی تی آئی کے فردوس شمیم اسمبلی کی رکنیت سے احتجاجآٓ مستعفی

نیوز ڈیسک

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے احتجاجاً اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

سندھ اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پچھلے تین سال سے جمہوریت کا جنازہ دیکھتے آرہے ہیں، اپوزیشن لیڈر کا نہ مائیک کھلتا ہے، اسٹینڈنگ کمیٹی میں حقیقی اپوزیشن کی کوئی رکنیت نہیں

انہوں نے کہا کہ کل قائد حزب اختلاف کا مائیک کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی،
کل اراکین کو معطل کیا گیا، آج ہمارے اراکین کو اسمبلی میں آنے نہیں دیا گیا

اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنی سیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، اس ایوان میں اپنے حلقے کی خدمت نہیں کرسکا، میرے پاس احتجاج کے لیے سڑکیں موجود ہیں، میں احتجاجاً سندھ حکومت کے خلاف استعفیٰ فلور پر دے کر آچکا ہوں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close