اینڈرائڈ سسٹم پر ایک ہی فون میں واٹس ایپ کے دو اکاؤنٹس کیسے استعمال کریں

ویب ڈیسک

واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلیکیشن ہے اور یہ ہر طبقے کے لوگوں کی لگ بھگ ایسی ضرورت بن چکی ہے، جسے ناگزیر کہا جائے تو یہ کچھ اتنا غلط بھی نہیں ہوگا

یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ سے منسلک ماہرین بھی اس حوالے سے ہمہ وقت اپنی ایپ میں جدتیں متعارف کروانے کے لیے مصروف رہتے ہیں تاکہ وہ اسے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھال سکیں اور زیادہ سے زیادہ صارفین اس کی جانب متوجہ ہوں۔

کچھ عرصہ قبل واٹس ایپ نے صارفین کو ایک سے زیادہ اکاؤنٹس کو مختلف فون سیٹس سے منسلک کرنے کی سہولت فراہم کی تھی، جس کے تحت ایک ہی اکاؤنٹ کو دیگر فون سیٹس میں بھی استعمال کیا جا سکتا تھا۔

❖واٹس ایپ اکاونٹ کو متعدد فونز سے لنک کرنا

یہ فیچر اینڈرائڈ اور آئی فون دونوں کے لیے موجود ہے جس کے تحت صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو چار ڈیوائسز میں بیک وقت آپریٹ کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ویب براؤزرز، ٹیبلیٹس اور ڈیسک ٹاپ ڈیوائسز میں ایک ہی اکاؤنٹ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

لنک کرنے کے اس فیچر کے تحت آپ اپنے اینڈرائیڈ اور آئی فون کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو دونوں سیٹس میں بیک وقت استعمال کر سکتے ہیں۔

❖دو اینڈرائڈ فونز پر واٹس ایپ اکاؤنٹ کو لنک کرنا

● اس امر کی یقین دہانی کر لیں کہ آپ کے پہلے فون پر واٹس ایپ ایکٹو ہے۔

● دوسرے سیٹ پر واٹس ایپ کو انسٹال کریں۔

● جب لاگ ان کا آپشن آئے تو اس فون نمبر کو انٹر کریں جس پر اکاؤنٹ بنایا گیا ہے۔

● لاگ ان کرنے کے بعد آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے کوڈ ارسال کیا جائے گا جسے آپ ایپلی کیشن میں فیڈ کریں۔

● کوڈ فیڈ کرنے کے بعد دوسرے فون میں آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ایکٹیو ہو جائے گا۔

اس طرح آپ کے دونوں سمارٹ فونز پر ایک ہی واٹس ایپ نمبر ایکٹیو ہو جائے گا تاہم آپ کو بسا اوقات مشکل صورت حال کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ہوتا کچھ یوں ہے کہ پیغامات تاخیر سے موصول ہوتے ہیں یا سرے سے ہوتے ہی نہیں ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ آپ دوسرے سیٹ میں ’واٹس ایپ ویب‘ کا استعمال کریں۔

❖ ایک ہی اکاؤنٹ کو متعدد فونز میں استعمال کرنے کا طریقہ

1 ۔ واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اوپن کرنے کے بعد اس کے ہوم پیچ پر جائیں۔
2 ۔ ہوم پیچ پر موجود سیٹنگز میں جائیں اور وہاں منسلک ہونے والے سیٹ کا انتخاب کریں۔
3 ۔ سیٹ کو منسلک کرنے کے آپشن کو کلک کریں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
4 ۔ واٹس ایپ ویب میں اپنے فون نمبر کو درج کریں اور یہ صرف ایک بار ہی کرنا ہو گا۔

❖کیوآر کوڈ سکین کرنے کا طریقہ

● واٹس ایپ کو اپنے فون پر ایکٹیو کریں۔

● مزید آپشنز پر کلک کریں۔

● سیٹ کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کے آپشن کو منتخب کریں۔

● مرکزی سیٹ کو کھولیں۔

● اپنے پرائمری فون کے کیمرے کو دوسری ڈیوائس کی اسکرین پر رکھیں جس سے کیو آر کوڈ سکین ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close