Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

شہروں میں گرمی کی شدت چار سو فیصد بڑھ گئی ہے، تحقیق

By Akhtar Rasool
اکتوبر 5, 2021 3 Min Read
1

سانتا باربرا : امریکی ماہرینِ ماحولیات کی ایک وسیع تحقیقی ٹیم نے دریافت کیا ہے، کہ دنیا بھر کے شہروں میں تینتیس سال کے دوران گرمی کی شدت اوسطاً چار سو فیصد بڑھ چکی ہے، جبکہ اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

”پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق 1985ع سے اب تک عالمی شہری آبادی دو ارب سے بڑھ کر چار ارب چالیس کروڑ یعنی دگنی سے بھی زیادہ ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے شہروں کے انتظامی مسائل میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے، جن میں ماحولیاتی مسائل کا بڑا حصہ ہے

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سانتا باربرا، کولمبیا یونیورسٹی نیویارک، یونیورسٹی آف منیسوٹا، اور یونیورسٹی آف ایریزونا کے ماہرین نے اس مشترکہ تحقیق میں ساری دنیا کے تیرہ ہزار سے زائد شہری مقامات کی موسمیاتی کیفیات، درجہ حرارت اور سال میں گرم ترین دنوں سے متعلق اعداد و شمار کا تجزیہ کیا ہے

یہ اعداد و شمار 1983ع سے 2016ع تک، مصنوعی سیارچوں سمیت مختلف ذرائع سے جمع کیے گئے تھے

تجزیئے سے معلوم ہوا کہ ان تینتیس سالوں کے دوران عالمی درجہ حرارت میں جتنا اوسط اضافہ ہوا، اس کے مقابلے میں شہروں میں گرمی کی شدت چار گنا یعنی چار سو فیصد بڑھ گئی

سابقہ ماحولیاتی تحقیقات کی طرح اس تحقیق میں بھی غریب اور کم وسائل والے شہری علاقوں کے لیے زیادہ خطرات سامنے آئے ہیں، جبکہ ان شہروں میں ایک سال کے دوران شدید گرم دنوں کی تعداد بھی واضح طور پر بڑھتی دیکھی گئی۔ ان شہروں کی مجموعی آبادی ایک ارب ستر کروڑ کے لگ بھگ ہے

شہروں کے اوسط درجہ حرارت میں سب سے زیادہ اضافہ ذیل صحارا (سب صحارا) افریقہ اور جنوبی ایشیا کے ملکوں بالخصوص پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں دیکھا گیا

ماہرین کے مطابق، شہری درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کے اسباب میں بڑھتی ہوئی آبادی، گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ، صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ اور شہروں میں حرارت جذب کرنے والی تعمیرات مثلاً سڑکوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد شامل ہیں

سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر شہروں میں تیزی سے تباہ ہوتے ہوئے ماحول کو بچانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے، تو 2050ع تک شہری علاقوں میں رہائش بے حد مشکل ہوجائے گی

رپورٹ کے مطابق، شہروں میں ماحول کی بربادی صرف ان تک ہی محدود نہیں رہے گی، بلکہ ان ملکوں میں بہنے والے دریاؤں پر بھی اثر انداز ہوگی، جس سے سیلاب اور خشک سالی جیسے اضافی مسائل کو بھی جنم لیں گے.

ماحول و ماحولیات بارے بلاگ اور خبریں:
  • زمین زیادہ روشنی اور گرمی جذب کرنے لگی، ماہرین کا انکشاف

  • ماحولیاتی تباہی کے اثرات اور کراچی (حفیظ بلوچ)

  • کورونا سے کہیں زیادہ خطرناک ”ماحولیاتی بحران“ کی کوئی ویکسین نہیں!

  • گڈاپ میں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی نذیر کنکریٹ فیکٹری کے خلاف احتجاج

  • کیمیائی اور ماحولیاتی آلودگی کے خطرناک اثرات کے بارے میں جدید تحقیق

  • کھارو چھان: قصہ سمندر کے ہاتھوں لُٹ جانے والی بستیوں کا (عثمان جامعی)

  • حکومت سے ٹکر لینے والے چینی طالب علم کی کہانی

  • سی پیک پینل نے کراچی کے ساحلی منصوبے کی منظوری دے دی

  • کھیرتھر نیشنل پارک کی تباہی

  • گلوبل وارمنگ سے متاثرہ کراچی کی ساحلی پٹی (شیما صدیقی)

Tags:

Air PollutionGlobal warmingGreen GasesIndustrial PollutionIndustriesUrbanization
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

زمین زیادہ روشنی اور گرمی جذب کرنے لگی، ماہرین کا انکشاف

Next

ٹک ٹاک کا مسٹر چپ چاپ، مقبول ترین اسٹار بن گیا

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme