انٹرمیڈیٹ کے ملتوی پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان، تعلیمی ادارے یوم عاشور تک بند

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ کے دارالحکومت کراچی میں لاک ڈاؤن کے سبب انٹرمیڈیٹ کے ملتوی پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے

جب کہ سندھ کے تمام تعلیمی ادارے یوم عاشور تک بند رہیں گے، محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے صوبے میں تعلیمی ادارے یوم عاشور کے بعد کھولنے اور انٹرمیڈیٹ کے رہ جانے والے امتحانات منگل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

وزیرتعلیم سندھ سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ یقینی بنایا جائے گا کہ اسکولوں سمیت تعلیمی اداروں میں اساتذہ سمیت تمام اسٹاف کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی ڈاکٹر سعید نے انٹر کے ملتوی پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 10 اگست کو بوٹنی اور 11 اگست کو زولوجی کا پرچہ ہوگا

چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ 12 اگست کو اکنامکس کا پرچہ لیا جائے گا

ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ پرچے سابقہ شیڈول کے امتحانی مراکز پر ہی لیے جائیں گے

چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ گیارہویں جماعت، امپروومنٹ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ 31 جولائی کو ملتوی ہونے والے اکنامکس، فائن آرٹس، کمپیوٹر سائنس کے پرچے 10 اگست کو ہوں گے

چیئرمین بورڈ نے کہا کہ 2 اگست کو ملتوی ہونے والے کیمسٹری، پرنسپل آف کامرس کے پرچے 11 اگست کو ہوں گے

انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق 3 اگست کو ملتوی ہونے والے اسلامک اسٹڈیز، جنرل ہسٹری، سائیکالوجی کےپرچےبھی 12 اگست کو ہوں گے، جبکہ 4 اگست کو ملتوی ہونے والے اردو، عربی، سندھی، فارسی کے پرچے 13 اگست کو ہوں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close