بغیر بولے لوگوں کو ہنسانے والا ٹک ٹاک اسٹار کو کروڑ پتی بن گیا

ٹک ٹاک پر تیزی سے مقبول ہونے والے اکاؤنٹ ’کھبی لامے‘ کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، ناصرف ٹک ٹاک بلکہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اس ٹک ٹاک اسٹار کی مقبولیت میں راتوں رات اضافہ ہوا ہے

ٹک ٹاک پر کھبی لامے کے نام سے ٹک ٹاک وڈیوز بنانے والا صارف خبانے لیم  ٹک ٹاک پر خاموشی سے بنا آواز کے بنائی جانے والی مزاحیہ وڈیوز سے کروڑ پتی بن گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خبانے لیم کو عالمی وبا کورونا کے باعث  بحران کے سبب ملازمت سے نکال دیا گیا تھا

ملازمت سے فراغت کے باعث انہوں نے ٹک ٹاک پر بنا بولے مزاحیہ وڈیوز بنانا شروع کیں، جس سے ان کی مقبولیت دنیا بھر میں ہونے لگی

ٹک ٹاک پر اس وقت خبانے کے فالوورز کی تعداد دس کروڑ سے زیادہ ہے، دنیا بھر سے ٹک ٹاک صارفین ان کی مزاحیہ ٹک ٹاک وڈیوز سے لطف اندوز ہوتے ہیں

ایک اندازے کے مطابق خبانے اپنی مختصر ٹک ٹاک وڈیوز سے اب تک ایک اعشاریہ تین ملین ڈالر سے  دو اعشاریہ سات ملین ڈالر تک کی رقم کما چکے ہیں

خبانے لیم افریقی ملک سینیگال میں پیدا ہوا، بعدازاں ان کی فیملی نے اٹلی ہجرت کرلی۔ اکیس سالہ ٹک ٹاکر جو  زندگی مشکل بنانے والی چیزوں کو آسان کرنے کے طریقے بتانے کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہوگیا، خبانے ٹک ٹاک پر بِنا بولے چہرے کے مزاحیہ تاثرات کی وجہ سے ٹک ٹاک کی دنیا کی مشہور ترین شخصیت بن گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close