عالمی برادری کو طالبان کے ساتھ بات چیت سے جھجھکنا نہیں چاہیئے، جرمنی

ویب ڈیسک

برلن : جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو ’’تلخ حقیقت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو طالبان کے ساتھ مکالمہ کرنے سے جھجھکنا نہیں چاہیئے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل نے پارلیمان میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ افغانستان میں پیدا ہونے والی نئی صورت حال ایک تلخ حقیقت ہے جس کا جرمنی سمیت عالمی برادری کو سامنا کرنا چاہیئے

جرمنی کی حکمراں انگیلا میرکل نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے ساتھ بات چیت کرنے میں جھجھکنا نہیں چاہیئے۔ افغانستان میں جو کچھ گزشتہ بیس برسوں میں حاصل کیا گیا، اُس کا تحفظ کیا جانا چاہیے

چانسلر انگیلا میرکل نے مزید کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں جرمنی نے انسانی بنیادوں پر مہیا کی جانے والی مالی امداد میں پچاس کروڑ یورو کے اضافے کا اعلان بھی کیا ہے.

یہ بھی پڑھئیے:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close