بلوچستان حکومت 18 لاکھ سے زائد خاندانوں کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کرے گی

نیوز ڈیسک

کوئٹہ : بلوچستان حکومت صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اٹھارہ لاکھ سے زائد خاندانوں کے لئے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کرنے جا رہی ہے جو ملک بھر کے ہسپتالوں میں کارآمد ہوگا

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی طرف سے صوبے کے غریب خاندانوں کی صحت کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اٹھارہ لاکھ بیس ہزار خاندانوں کے لیے صحت کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے، جس کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں 6 ارب روپے بھی مختص کیے گئے ہیں

صوبائی حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دو ماہ میں اٹھارہ لاکھ سے زائد خاندانوں میں ہیلتھ کارڈ جاری کر دیا جائے گا، جس کے ذریعے ان کا نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کے پانچ سو سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج ہو سکے گا

بلوچستان کے شناختی کارڈ ہولڈرز ہیلتھ پالیسی سے مستفید ہوسکیں گے اور فی خاندان دس لاکھ روپے تک علاج معالجے کی سہولت میسر ہوگی

دوسری جانب شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ہیلتھ کارڈ کے ساتھ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنا دیا جائے تو یہاں کے باسیوں کی مشکلات میں بڑی حد تک کمی ہو جائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close