اپنے کمپیوٹر کی رفتار کیسے بڑھائی جا سکتی ہے؟

نیوز ڈیسک

سلیکان ویلی : اگر آپ کا کمپیوٹر سست ہوگیا ہے، تو یقیناً یہ صورت حال ”کمپیوٹر کی صفائی“ کا تقاضا کرتی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ ”کمپیوٹر کی صفائی“ کیسے کی جائے؟

لیپ ٹاپ ہو یا اسمارٹ فون ، ان سب میں جنک فائلز جمع ہوتی رہتی ہیں اور عموماً ہم انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں۔ لیکن اگر کمپیوٹر یا اسمارٹ فون سے جنک فائلز (ایسی فائلز جو ونڈوز اور دیگر عارضی فائلز لکھنے والی ایپلیکیشنز سے بنتی ہیں، یہ عموماً انسٹالیشن کے دوران یا کسی پروگروام کے چلنے پر بنتی ہیں)  کو اگر جمع ہونے دیا جائے تو پھر اس سے کمپیوٹر کی رفتار سست ہوجاتی ہے، اور کسی بھی پروگرام کو کھولنے کے لیے آپ کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

یہاں ہم سنگت میگ کے قارئین کو بتائیں گے کہ کمپیوٹر سے ان جنک فائلز کو ریموو کرکے اس کی کارکردگی میں بہتری کیسے لائی جاسکتی ہے۔

آپ کچھ آسان مرحلوں میں کسی تھرڈ پارٹی ایپلیکیشن یا سافٹ ویئر کے بغیر عارضی اور جنک فائلز کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ اس کام کے لیے ہمیں صرف Command Prompt کی ضرورت پیش آئے گی

سب سے پہلے آپ Command Prompt ونڈو کو کھولیں۔ اس کے لیے نیچے الٹی طرف Start کے بٹن پر کلک کریں اور cmd ٹائپ کریں۔ اب enter کردیں

آپ جیسے ہی Enter کریں گے تو ایک ڈائیلاگ باکس کھل جائے گا۔ اب اپنے سسٹم میں جمع ہوئی عارضی فائلز کو دیکھنے کے لیے درج ذیل کمانڈ ٹائپ کریں۔

\%SystemRoot%\explorer.exe %temp%

اب آپ ظاہر ہونے والی ان فائلز کو دو طریقوں سے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ Ctrl+A دبا کر آپ ساری فائلز کو منتخب کریں اور پھر Delete یا Shift+ Delete دبا دیں

اگر آپ کو کمانڈز پر عبور حاصل ہیں تو پھر آپ یہ کمانڈ  del %temp%\. /s /q  استمال کرتے ہوئے ان فائلز کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں

ان دونوں طریقوں میں استعمال ہونے والی فائلیں رہ جائیں گی، باقی سب ڈیلیٹ ہوجائیں گی۔ آپ باقی رہ جانے والی فائلز کو اسی طریقے سے دوبارہ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں

آگر آپ ہارڈ ڈسک سے تمام جنک فائلز ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو پھر لوڈسک کی کمانڈ cleanmgr /lowdisk /e استعمال کریں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close