آئی ٹی ایجوکیشن کے لیے چوٹی کی دس پاکستانی یونیورسٹیاں کون سی؟

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی نمائندہ تنظیم پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے ملک میں آئی ٹی کی تعلیم دینے والی چوٹی کی دس جامعات کی درجہ بندی جاری کردی ہے

پاشا کی رینکنگ کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز (نیوسس۔فاسٹ) کو پہلے، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کو دوسرے، لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز (لمز) کو تیسرے، کامسیٹس کو چوتھے اور غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینیئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (جی آئی کے آئی) کو پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

اسی طرح انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کو چھٹا، یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) کو ساتواں، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو آٹھواں، بحریہ یونیورسٹی کو نواں اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زیبسٹ) کو دسواں نمبر ملا ہے

پاشا کا کہنا ہے کہ اس رینکنگ کی بنیاد تنظیم کی جانب سے 2021ع میں کیے گئے پاشا سیلری سروے کے دوران اکٹھے ہونے والے کوائف کو بنایا گیا ہے

جائزے میں حصہ لینے والی کمپنیوں سے  سروے کے دوران درجہ بندی کے حوالے سے اڑتیس یونیورسٹیوں کی فہرست تیار کرنے کا کہا گیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close