وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی بحال

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کر دی گئی ہے

کورونا کے باعث تعلیمی اداروں میں چھ دن کلاسز ہورہی تھیں کیونکہ بچوں کو 2 گروپس میں تقسیم کرکے 50 فیصد حاضری کےساتھ بلایا جارہا تھا، جس کے باعث وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کر دی گئی تھی

تاہم ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد حکومت نے اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری کی شرط ختم کردی ہے اور تمام تعلیمی اداروں میں پوری حاضری کے ساتھ کلاسز شروع ہوگئی ہیں اور ہفتے کی چھٹی بھی بحال کر دی گئی ہے

ڈائریکٹر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) سعدیہ عدنان نے بتایا کہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق تعلیمی اداروں میں اب پیر سے جمعہ تک 100 فیصد حاضری کے ساتھ پانچ دن کلاسز ہوں گی

وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار بھی جاری کردیے جس کے مطابق صبح کی شفٹ کے اوقات کار 8:30 سے 2:00 اور جمعہ کے روز 8:30 سے 12:30 تک ہونگے

ڈبل شفٹ کے تعلیمی اداروں میں صبح کی شفٹ 8:30 سے 1:30 بجے اور شام کی شفٹ 1:30 سے 6:30 بجے تک ہوگی۔ جمعہ کے روز شام کی ٹائمنگ 2:30 سے 6:30 بجے تک ہوگی۔ مونٹیسری اور پریپ کلاسز 8:30 سے 12:30 بجے تک ہونگی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close