امیرِ شہر کے ارماں ابھی کہاں نکلے.. بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کے لیے بری خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان ہے

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے ، جس پر نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 27 اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا

درخواست میں کہا گیا کہ ستمبر میں پانی سے 36 اعشاریہ دو فیصد بجلی پیدا کی گئی اور کوئلے سے 17 اعشاریہ صفر پانچ فیصد بجلی پیدا کی گئی، جبکہ مہنگے فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 19 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق مقامی گیس سے 8 اعشاریہ نو فیصد، جبکہ درآمد ایل این جی سے 18 اعشاریہ نو فیصد بجلی پیدا کی گئی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close