لینڈنگ کے دوران یوکرین کا فوجی طیارہ تباہ، 22 ہلاک

ویب ڈیسک

یوکرین کا فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس میں سوار زیر تربیت کیڈٹس  سمیت 22 افراد ہلاک ہو گئے

عالمی خبر رساں ادارے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جمعے کو یوکرین کے دارالحکومت کیف سے چار سو کلو میٹر دور ایک ایئر بیس پر اترنے کے دوران اے این 26  طیارہ تباہ ہوگیا۔ طیارے پر کل 27 افراد سوار تھے، جن میں سے 22 فوجی کیڈٹ بتائے جاتے ہیں

تفصیلات کے مطابق طیارہ حادثے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے  ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق تاحال طیارہ تباہ ہونے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر حادثے کے بعد کی سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تباہ شدہ طیارے سے شعلے بلند ہورہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close