ایران نواز حوثی باغیوں کا مسجد پر بیلسٹک میزائل حملہ، تیرہ افراد جاں بحق

ویب ڈیسک

صنعا: ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے مسجد پر بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم تیرہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں

یمن میں شدت پسند گروہ حوثی ملیشیا نے ایک بار پھر شہریوں کے خلاف وحشیانہ بم باری کا ارتکاب کیا ہے۔ اتوار کی شام مارب صوبے کے جنوبی ضلع الجوبہ میں ایک رہائشی علاقے کو بیسلٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا

میڈیا ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا نے العمود گاؤں میں ایک مسجد پر بیلسٹک میزائل داغا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعے میں تیرہ شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ ان میں زیادہ تر طلبہ تھے جو مسجد کے اندر موجود تھے. واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

یمن حکام کے مطابق بیلسٹک میزائل حملے میں ہلاک زیادہ تر افراد طلبہ تھے، جب کہ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملبے تلے اب بھی متعدد افراد دبے ہوئے ہیں

واضح رہے کہ چند روز قبل حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت بارہ افراد جاں بحق ہو گئے تھے. حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور کئی گھر اور املاک تباہ ہو گئیں تھیں

دوسری جانب سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائی دفاعی افواج نے آج پیر کے روز حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت کے جنوبی شہر خمیس مشیط کی سمت بھیجا جانے والا بارود سے لدا ڈرون طیارہ تباہ کر دیا

یمن میں حکومت کے حامی عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close