شہید ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے مل گئے

نیوز ڈیسک

ملیر کراچی : شہید ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کا موبائل فون اور کپڑے جام ہاؤس کے قریب کنویں سے مل گئے ہیں

تفتیشی حکام کے مطابق شہید ناظم جوکھیو قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور تفتیشی ٹیم نے میڈیا کی موجودگی میں کنویں سے مقتول کے کپڑے اور موبائل فون نکال لیا ہے

واضح رہے کہ قتل کیس میں گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے کنویں میں پھینک کر کنویں میں آگ لگائی تھی

اس حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ  ملزمان کی نشاندہی پر تفتیشی ٹیم کنویں پر پہنچی اور دونوں چیزیں برآمد کیں، حکام کا مزید بتانا ہے کہ موبائل فون کافی حد تک جل چکا ہے

تفتیشی حکام کے مطابق مقتول کے برآمد کیے گئے کپڑے اور موبائل فارنزک کے لئے پنجاب فارنزک لیبارٹری بھیجے جائیں گے ، لیباریٹری رپورٹ آنے پر تفتیش میں مزید پیش رفت ہوگی

واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے مقتول کا موبائل میمن گوٹھ میں کئی سال سے خشک پچاس سے ساٹھ فٹ گہرے کنویں میں پھینکا تھا

اس کے بعد تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملیر کے میمن گوٹھ میں واقع اس خشک کنویں میں لوگ کچرا ڈال کر جلاتے ہیں اور غیر معمولی تپش کی وجہ سے کنویں میں موبائل فون نہیں ڈھونڈا جاسکا، ان کا مزید کہنا تھا ہے کہ لوگوں کو فی الحال اس کنویں میں کچرا جلانے سے روک دیا ہے تاکہ کنواں ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں موبائل فون تلاش کیا جائے

گزشتہ روز ناظم جوکھیو قتل کیس میں سیشن کورٹ نے نامزد ملزم سلیم ہالار کی عبوری ضمانت منظور کی جبکہ کیس میں نامزد ملزم رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے بلوچستان ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے تاہم ان کے چھوٹے بھائی ایم پی اے جام اویس پولیس کی حراست میں ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close