ڈائریکٹر آف اسکولز کی پوسٹ کئی ماہ سے خالی، ریٹائرڈ ملازمین کو پریشانی

نیوز ڈیسک

کراچی :  اساتذہ تنظیموں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف تنظیموں کے رہنماؤں اور نمائندوں نے شرکت کی

اجلاس میں محکمہ کے ملازمین کو درپیش مسائل اور مشکلات پر غور کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا گیا

اجلاس میں یونائیٹڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر اور تعلیم بچاؤ ایسوسی ایشن کے کنونیر انیس الرحمان ، یونائیٹڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی نائب صدر ذکیہ انیس جنرل سیکریٹری قمر ایوب، معیزالدین شمیم زئی، راؤ مغنی، محمد اسلم، گل حمید منصوری، جعفر مسعود، قاضی عبید و دیگر نے شرکت کی

شرکائے اجلاس نے اس امر پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا کہ کئی ماہ سے ڈائریکٹر آف اسکولز کراچی کی پوسٹ خالی ہے، جس کی وجہ سے تمام کام ٹھپ پڑا ہوا ہے، خاص طور پر ریٹائرڈ ہو نے والے اساتذہ اور ملازمین انتہائی پریشان ہیں

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈائریکٹر آف اسکولز کی خالی پوسٹ پر جلد از جلد تعیناتی کی جائے تاکہ ادارہ جاتی معاملات طے پا سکیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close