ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، سندھ میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری

نیوز ڈیسک

کراچی – حکومت سندھ نے ایم ڈی کیٹ میں 50 فیصد نمبر لینے والے طلبہ و طالبات کو میڈیکل کالجز میں داخلے دینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کو سرکاری اور پرائیوٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کا اختیار دیا گیا ہے

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کو کہا گیا ہے کہ وہ 2 سمبر کو ہونے والے سندھ کابینہ اجلاس کے فیصلے کے مطابق سندھ کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلے شروع کریں

محکمہ صحت سندھ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 50 فیصد سے کم نمبروں کے حامل طلبہ و طالبات داخلے کے اہل نہیں ہوں گے

چند روز قبل سندھ کابینہ کی جانب سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے لیے پاسنگ پرسینٹیج 65 فیصد سے کم کرکے 50 فیصد کرنے کی منظوری دی گئی تھی

گزشتہ روز وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو بھی پریس کانفرنس میں سندھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (ایس ایم ڈی سی) کے قیام کا عندیہ دے چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر 65 فیصد سے کم نمبر پر داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کو پی ایم سی تسلیم نہیں کرے گا تو ہم ایس ایم ڈی سی کے قیام کا قانون لائیں گے

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 2021-22 کے لیے میڈیکل کے داخلے شروع کردیے جائیں، تاکہ طلبا کے سال کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close