”چکھو ٹی وی“ اسکرین چاٹیے اور وڈیو میں موجود کھانے کا ذائقہ محسوس کیجیے

ویب ڈیسک

ٹوکیو – چاکلیٹ ہو، نمکین چٹپٹا کھانا ہو یا شربت، اب ٹی وی پر نظر آنے والی اشیائے خور و نوش کا ذائقہ آپ اسکرین چاٹ کر محسوس کر سکتے ہیں

تفصیلات کے مطابق جاپانی کی میجی یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر ہومائی میاشیٹا نے ایک ٹی وی تیار کیا ہے، جس کی اسکرین پر نمودار ہونے والے کھانوں کے ذائقے کو اسکرین چاٹ کر محسوس کیا جاسکتا ہے

انہوں نے اسے ’ٹیسٹ دی ٹی وی‘ کا نام دیا ہے۔ اس میں ابتدائی طور پر دس ڈبے لگائے گئے ہیں، جو اسکرین پر ذائقے کی پھوار اس وقت کرتے ہیں، جب جب ٹی وی پر وہ شے دکھائی دیتی ہے، خواہ وہ چاکلیٹ ہو یا کوئی اور شے کیوں نہ ہو

ٹی وی پر ایک صاف اور جراثیم سے پاک اسکرین فلم لگائی گئی ہے

پروفیسر ہومائی کے مطابق اس کا فائدہ یہ ہوسکتا ہے کہ دور بیٹھے باورچی اور شیف پکائی جانے والی شے کا ذائقہ اپنی زبان سے محسوس کرسکیں گے۔ یوں اس ٹی وی کا مستقبل بہت روشن ہے

کووڈ وبا کے دوران ہومائی کے ذہن میں خیال ابھرا کہ باہر کھانے کے عادی گھروں تک محصور ہیں۔ اگرچہ وہ باہر کا کھانا نہیں کھا سکتے، لیکن انہیں چکھنے کا انتظام تو کیا جاسکتا ہے۔ اسی سوچ کے تحت انہوں نے ریموٹ ذائقہ بتانے والا ٹی وی بنایا ہے۔ اس میں دیگر کھانوں کے ذائقے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں

ڈاؤن لوڈ ہونے والے ذائقوں کو انہوں نے ’ٹیسٹ کونٹینٹ‘ کا نام دیا ہے، جو ایک نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی بھی ہے

اس سے قبل پروفیسر ہومائی نے ایک ایسا کانٹا بنایا تھا، جس سے کھانا کھاتے ہوئے اس کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کھانے کے کانٹے میں برقی رو کی ہلکی سرگرمی سے کھانا قدرے مزے دار ہو جاتا ہے

پروفیسر ہومائی کی ٹی وی اسکرین پر جب چاکلیٹ نمودار ہوئی، تو ایک خاتون صحافی نے چاٹ کر کہا کہ یہ واقعی میٹھی چاکلیٹ کا ذائقہ ہے

اس انوکھی ذائقہ دار ایجاد کی قیمت لگ بھگ آٹھ سو سے نو سو ڈالر ہو سکتی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close