پی ڈی ایم نے اسلام آباد میں جلسہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے قائدین مولانا فضل الرحمٰن اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے رات تین بجے کے قریب پڑاو اور جلسہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران مریم نواز نے خود روسٹرم پر آکر شہباز شریف کو خطاب کی دعوت دی اور کہا آج پاکستان کو شہباز شریف کی ضرورت ہے

جلسے سے خطاب میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عمران خان کے ابسلوٹلی ناٹ کے بیان کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے پونے چار سالہ کے کرتوتوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے دن رات جھوٹ بولا، یوٹرن لیا، کیا ریاست مدینہ میں ایسا کوئی سوچ سکتا ہے؟ اس لیے عمران نیازی کے پونے چار سالہ کے کرتوتوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ریاست مدینہ کی بات کرکے کارٹلز کو کرپشن کا موقع دیا اور عوام کو کنگال کر دیا، قوم کے اربوں کھربوں روپے کے وسائل برباد ہوگئے، کیا منہگائی اور غربت بین الااقوامی سازش کا نتیجہ ہے؟

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی خودداری سیکھنی ہے تو نواز شریف سے سیکھو، جس نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے امریکی صدر سے کہا کہ پیسے نہیں اپنی قوم کی خودداری چاہیے لیکن تم خوددار نہیں بلکہ خود غرض ہو، قوم کے اوپر قرض ہو تم۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان میں محرومیاں راتوں رات ختم نہیں ہوں گی، وقت لگے گا، ہم کمربستہ ہوجائیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close