وزیراعظم کا سینئر صحافیوں اور اتحادیوں سے دھمکی آمیز خط شیئر کرنے کا اعلان

نیوز ڈیسک

اسلام آباد_ وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کے ساتھ اپنی حکومت گرانے کی غیر ملکی سازش کے ثبوت پر مشتمل ایک خط شیئر کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد میں ای پاسپورٹ سروسز کے آغاز کے موقع پر انہوں نے کہا کہ خط سے ان عناصر کا پتہ چل جائے گا جو بیرون ملک سے ہمارے ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ شکوک و شبہات پیدا کیے گئے کہ حکومت یہ سب کچھ اپنے آپ کو بچانے کے لیے کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوگ انجانے میں اس سازش کا حصہ ہیں، خط سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حکومت کے خلاف کتنی بڑی سازش ہے

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خارجہ پالیسی کے پیش نظر تھریٹ لیٹر عوامی سطح پر شیئر نہیں کیا جاسکتا، تاہم ان کی حکومت نے اسے چیف جسٹس کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دھمکی آمیز خط 7 مارچ کو موصول ہوا تھا، جو کہ عدم اعتماد کے اقدام کو پیش کرنے سے صرف ایک دن پہلے تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close