فیسبک صارفین سب ایک آئی ڈی سے چار پروفائلز بنا سکیں گے

ویب ڈیسک

سماجی رابطوں کے معروف پلیٹ فارم فیسبک نے صارفین کی کم ہوتی ہوئی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوتے ہوئے ’ملٹی پل یوزر فیچر‘ متعارف کرادیا ہے، جس سے کوئی بھی فرد ایک ہی وقت میں کم از کم اپنے پانچ مختلف پروفائل بنا سکے گا

واضح رہے کہ اس وقت فیسبک پر کوئی بھی فرد اپنے اصل نام سے صرف ایک ہی پروفائل اکاؤنٹ بنا سکتا ہے، تاہم وہ جعلی ناموں سے کئی اکاؤنٹ بنا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی فرد اپنے اصل نام کے ساتھ ایک اکاؤنٹ کے علاوہ مختلف ناموں کے متعدد اکاؤنٹس اور پیجز بھی بنا سکتا ہے

تاہم نئے فیچر کے بعد ایک ہی شخص اپنے اصل نام سے کم از کم پانچ پروفائل بنانے کے اہل ہوجائے گا

بلومبرگ رپورٹ کے مطابق میٹا کی طرف سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ کے صارفین میں ہونے والی کمی کے پیش نظر نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے

فیسبک کے اس نئے فیچر کے ذریعے ایک ہی تعارف سے چار دیگر پروفائل بنانے کی اجازت ہوگی، جو مرکزی آئی ڈی سے جڑے ہونگے۔ مین آئی ڈی یا لنکڈ پروفائل سے ہونے والی خلاف ضابطہ کسی بھی سرگرمی پر فیسبک انتظامیہ کی طرف سے آنے والے ردعمل کا اطلاق تمام اکاؤنٹس پر ہوگا

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فیسبک کی مالک کمپنی میٹا کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ جلد ہی ویب سائٹ پر نیا فیچر متعارف کرایا جائے گا

بیان کے مطابق نئے فیچر کو اس لیے متعارف کرایا جا رہا ہے، تاکہ ایک ہی شخص اپنی مختلف سرگرمیوں یا شوق کے باعث مختلف پروفائل بنا سکے

مذکورہ فیچر کے تحت کوئی بھی شخص اپنی ادبی سرگرمیوں کے لیے الگ، سیاحتی اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے الگ، دوستوں کے لیے الگ، اہل خانہ کے لیے الگ اور ملازمتی ادارے کے لیے الگ پروفائل بنانے کے اہل ہوگا

نئے فیچر کے تحت متعدد پروفائل اکاؤنٹ بنانے والا فرد ایک ہی لاگ ان سے تمام اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر پائے گا، جب کہ صارف کے تمام اکاؤنٹس ایک دوسرے سے اندرونی طور پر منسلک بھی ہوں گے

مذکورہ فیچر کے تحت صارف ایک ہی ای میل، ایک ہی فون نمبر اور دیگر معلومات پر متعدد اکاؤنٹس بنا سکیں گے

فیسبک نے اگرچہ واضح کیا ہے کہ مذکورہ فیچر کو مستقبل میں متعارف کرایا جائے گا، تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ اسے کب تک پیش کردیا جائے گا، لیکن اندازہ ہے کہ اسے رواں برس کسی وقت بھی پیش کیا جا سکتا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے اس نئے فیچر کو کسی بھی جعلی یا جھوٹے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی ممانعت ہے

انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے فیچر کو صارفین دوستوں، ذاتی دلچسپیوں کے لئے مختص کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف انداز میں استعمال کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close