’سُپر چارجڈ‘ تکنیک سے چاول کی فصل میں 40 فی صد زیادہ پیداوار

ویب ڈیسک

چینی سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کیا ہے، جس میں چاول کے پودے کی جینز میں تبدیلی کرتے ہوئے فصلوں سے 40 فی صد زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے

چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے پلانٹ بائیولوجسٹ وینبِن ژو کی رہنمائی میں کام کرنے والی ٹیم کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ جینیاتی تبدیلی سے پودے زیادہ کھاد جذب کر سکیں گے، ان میں فوٹوسِنتھیسز کا عمل بڑھے گا اور یہ تیزی سے پھول لا سکیں گیں

اس پیش رفت کے بارے میں روتھمسٹڈ ریسرچ کے پودوں کے ماہر جینیات میتھیو پال کا کہنا ہے ”مجھے نہیں لگتا کہ میں نے پہلے کبھی ایسا کچھ دیکھا ہے“

انہوں نے کہا ”ہمارا کام یہ ظاہر کرتا ہے کہ جینیاتی طور پر واحد ٹرانسکرپشن ریگولیٹر جین کے اظہار میں ترمیم کر کے، فصل کی نشوونما کے دورانیے کو مختصر کرتے ہوئے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ حاصل کیا جا سکتا ہے“

یہ تجربات محققین نے معتدل سے گرم درجہ حرارت کے درمیان تین سالوں تک جاری رکھے۔ سائنسدان کو امید ہے کہ ’سُپرچارجڈ‘ تکنیک دیگر فصلوں پر بھی استعمال کی جا سکے گی

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ دریافت آبادی میں اضافے اور تنازعات کے سبب پیش آنے والے عالمی سطح پر غذائی قلت کے مسئلے کو حل کر سکتی ہے

موقر سائنسی جرنل ’سائنس‘ میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں درج تفصیلات کے مطابق مطلوبہ پیداوار کے اضافے کے حصول اور زراعت کو مزید پائیدار، اضافی افزائش کے لیے جینیاتی انجینئرنگ کی کوششیں ضروری ہیں تاکہ اعلیٰ فوٹوسِنتھیٹک صلاحیت اور بہتر نائٹروجن کے استعمال کے ساتھ فصلوں کی نئی اقسام مل سکیں

بہتر فوٹوسِنتھیسز فصلوں کی اضافی پیداوار کے لیے کارآمد دیکھا گیا ہے، اگرچہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ غذاؤں کو صارفین اور نگرانی کرنے والوں کی جانب سے گزشتہ سالوں میں مخالفت کا سامنا رہا ہے

واضح رہے کہ بائیوفورٹیفیکیشن خوراک کی فصلوں کے غذائی معیار کو بہتر بنانے کا عمل ہے۔ یہ زرعی طریقوں، روایتی افزائش یا بائیو ٹیکنالوجی پر مبنی طریقوں جیسے جینیاتی انجینئرنگ اور جینوم ایڈیٹنگ کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے

آج کی دنیا میں سب سے زیادہ زیر بحث سائنسی واقعات میں سے ایک جینوم ایڈیٹنگ میں کلسٹرڈ ریگولرلی انٹر اسپیسڈ شارٹ پیلینڈرومک ریپیٹس (CRISPR) سسٹم کی دریافت اور اطلاق ہے۔ CRISPR محض ایک مخصوص بیکٹیریل مدافعتی نظام ہے، جسے سائنسدانوں نے جانوروں، پودوں اور یہاں تک کہ انسانوں میں جینیاتی ہدایات کے سیٹ کو ختم کرنے یا ان میں ہیرا پھیری کے لیے ایک ٹول میں تبدیل کیا ہے۔ یہ ٹول استعمال میں آسان اور سستا ہے، جو چاول کے سائنسدانوں کے لیے اس ٹیکنالوجی میں مزید اہمیت کا اضافہ کرتا ہے جو ناپسندیدہ خصلتوں کو ختم کرنے یا اس میں ترمیم کرنے اور فصل کی پیداوار، بیماریوں کے خلاف مزاحمت، اور سخت ماحولیاتی حالات میں پھلنے پھولنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے نئی خصوصیات ڈالنے پر کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close