نواز شریف کی والدہ لندن ميں انتقال کر گئیں

نیوز ڈیسک

لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں.

نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ رواں سال فروری میں لندن روانہ ہوئی تھیں اور نواز شريف کے ساتھ مقیم تھیں. بیگم شمیم اختر کی عمر تقریبا 90 سال تھی جب کہ ان کے خاوند میاں محمد شریف 2004ع میں جدہ میں انتقال کر گئے تھے

ﻗﺎﺋﺪ ﺣﺰﺏ ﺍﺧﺘﻼﻑ ﻣﯿﺎﮞ ﺷﮩﺒﺎﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﺳﻠﻤﺎﻥ ﺷﮩﺒﺎﺯ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺩﺍﺩﯼ ﻣﺮﺣﻮﻣﮧ ﮐﯽ ﺗﺪﻓﯿﻦ ﻻﮨﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﺁﺑﺎﺋﯽ ﻗﺒﺮﺳﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﯽ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ

ﻣﯿﮉﯾﺎ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺳﻠﻤﺎﻥ ﺷﮩﺒﺎﺯ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺑﯿﮕﻢ ﺷﻤﯿﻢ ﺍﺧﺘﺮ ﮐﮯ ﺟﻨﺎﺯﮮ ﮐﻮ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻻﻧﮯ ﮐﮯ ﺍﻧﺘﻄﺎﻣﺎﺕ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﮯ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ ۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺷﮩﺒﺎﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﺍﻭﺭ ﺣﻤﺰﮦ ﺷﮩﺒﺎﺯ ﮐﯽ ﭘﯿﺮﻭﻝ ﭘﺮ ﺿﻤﺎﻧﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺖ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ، ﺗﺎﮐﮧ ﻭﮦ ﺟﻨﺎﺯﮮ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﮐﺖ ﮐﺮ ﺳﮑﯿﮟ

ﻣﺮﯾﻢ ﻧﻮﺍﺯ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﭘﺸﺎﻭﺭ ﺟﻠﺴﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺩﯼ ﮐﯽ ﻭﻓﺎﺕ ﮐﯽ ﺍﻃﻼﻉ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ۔ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﻣﯿﺖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻭﻃﻦ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺍﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ

ﺑﺘﺎﯾﺎ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺑﯿﮕﻢ ﺷﻤﯿﻢ ﺍﺧﺘﺮ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﻟﻨﺪﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﺩﺍ ﮐﯽ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻣﯿﺖ ﮐﻮ ﻻﮨﻮﺭ ﻻﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ، ﻻﮨﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﻧﻤﺎﺯ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﭘﮍھی جائے گی، اس لیے زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ میاں نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ نواز شریف اور ان کے بیٹوں کی پاکستان آمد کا امکان نہیں تاہم ان کی تدفین کے انتظامات لاہور میں کپٹن (ر) صفدر اور دیگر کریں گے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی تدفین میں شرکت کے لیے پیرول پر رہائی کے لیے (ن) لیگ کی قانونی ٹیم مشاورت کررہی ہے

دوسری جانب ﺻﻮﺑﮧ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﮐﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﺟﯿﻞ ﺧﺎﻧﮧ ﺟﺎﺕ ﻓﯿﺎﺽ ﺍﻟﺤﺴﻦ ﭼﻮﮨﺎﻥ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺷﮩﺒﺎﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﺍﻭﺭ ﺣﻤﺰﮦ ﺷﮩﺒﺎﺯ ﮐﻮ ﭘﯿﺮﻭﻝ ﭘﺮ ﺭﮨﺎ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ، ﭘﯿﺮﻭﻝ ﭘﺮ ﺭﮨﺎﺋﯽ ﻗﺎﻧﻮﻧﯽ ﻭ ﺍﺧﻼﻗﯽ ﺣﻖ ﮨﮯ۔ ﺍﻥ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺖ ﺁﻧﮯ ﭘﺮ ﭘﯿﺮﻭﻝ ﭘﺮ ﻓﻮﺭﯼ ﺭﮨﺎﺋﯽ ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﺩﮮ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﺟﺒﮑﮧ ﻋﻄﺎ ﺗﺎﺭﮌ ﺍﻭﺭ ﺷﺮﯾﻒ ﻓﯿﻤﻠﯽ ﮐﮯ ﻋﺰﯾﺰ ﻭ ﺍﻗﺎﺭﺏ ﮐﻮ ﺟﯿﻞ ﻣﯿﮟ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﺩﯼ ﮨﮯ

بیگم شمیم اختر کے انتقال پر وزیراعظم، گورنر پنجاب، بلاول بھٹو زرداری، چوہدری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی، مونس الہٰی، فیاض چوہان اور دیگر نے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close