پیرس: سوٹ کیس میں بند 12 سالہ بچی کی لاش، جسم پر پراسرار نمبر۔۔ معاملہ کیا ہے؟

ویب ڈیسک

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دو روز قبل ایک بارہ سالہ لڑکی کی سوٹ کیس میں بند لاش ملی ہے، جس نے اسرار سے بھری صورتحال کو جنم دیا ہے

بچی کی گردن پر زخموں کے کئی نشانات پائے گئے، جبکہ لاش کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور جسم پر کچھ پراسرار نمبرز درج تھے

ہفتے کو لاش کے پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ لڑکی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی

فرانسیسی ٹیلی ویژن بی ایف ایم ٹی وی کے مطابق بچی کی لاش پر ’1‘ اور ’0‘ کے اعداد درج تھے

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش پر یہ نمبر لکھائی یا زخم کی شکل میں درج نہیں کیے گئے تھے، بلکہ اس کے لیے کسی ’آلے‘ کا استعمال کیا گیا۔ پولیس افسران کو ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان نمبرز کا کیا مطلب ہے؟

بی ایف ایم ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ لڑکی، جس کی شناخت صرف لولا کے نام سے ہوئی ہے، جمعہ (مقامی وقت) کے روز پیرس میں اسکول سے گھر واپس نہیں آ سکی، اور اس کی والدہ نے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔ لولا کی تلاش کے بعد شہر بھر کے شہری خوفزدہ ہو گئے

لولا کی والدہ ڈیلفائن ڈیویٹ نے اپنی بیٹی کی سی سی ٹی وی کیمرے سے ایک تصویر شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ ہم نہیں جانتے کہ ہماری بیٹی کہاں ہے

لولا کی گمشدگی کی اطلاع جمعہ کی شام کو اس کی ماں نے دی تھی جس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی بیٹی کو "اغوا کیا گیا ہے۔”

ایک فیسبک پوسٹ میں، ڈیلفائن ڈیویٹ نے عوام سے التجا کی کہ "اسے ڈھونڈنے میں ہماری مدد کریں”

بعد ازاں بچی کی لاش پیرس 19 میں واقع فلیٹوں کے باہر ایک سوٹ کیس میں بند ملی۔ جس کی نشان دہی ایک بے گھر شخص نے کی تھی

پولیس نے لڑکی کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور کہا ہے کہ پولیس کو متاثرہ خاندان کے گھر کے تہہ خانے سے بچی کے اغوا کے شواہد ملے ہیں

سراغ رسانوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا ہے، جس میں ایک خاتون کو سوٹ کیس اٹھائے اس عمارت کے باہر کھڑے دکھایا گیا ہے، جس میں مقتولہ بچی لولا رہتی تھی۔ پولیس افسران کا ماننا ہے کہ یہی سوٹ کیس بعد میں چند گلیوں کے فاصلے پر ریو دا اوت پول نامی گلی میں پڑا پایا گیا، جس میں بچی کی لاش تھی

اطلاعات کے مطابق بچی کے چہرے پر ٹیپ لگی ہوئی تھی اور اس کے ہاتھ اور پاؤں بندھے ہوئے تھے جبکہ ان کی گردن پر متعدد زخم تھے

اس محلے کے ایک رہائشی، جہاں سے لڑکی ملی تھی، نے بتایا کہ اس نے جمعہ کے روز ایک نوجوان خاتون کو بھاری سوٹ کیس لے جانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا

اس نے مزید بتایا ”ہم نے اسے عمارت میں جاتے دیکھا، وہ بالکل اکیلی تھی، ہم نے اسے آدھے گھنٹے بعد ایک سوٹ کیس کے ساتھ دیکھا، وہ سب کے ساتھ کچھ باتیں کر رہی تھی، وہ تھوڑی پاگل لگ رہی تھی“

”وہ شام 5 بجے سے وہاں موجود تھی، وہ سوٹ کیس کے ساتھ گھوم رہی تھی، یہاں تک کہ اس نے اسے کیفے کے سامنے چھوڑ دیا، وہ ایک کروسینٹ خریدنے کے لیے بیکری میں گئی جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔۔ ہم کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ اس سوٹ کیس کیں کوئی لاش ہے، ورنہ ہم اسے فوراً پکڑ لیتے“

بی ایف ایم ٹی وی کے مطابق اس واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، تاہم انہیں حراست میں لینے کی وجہ واضح نہیں ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد میں وہ شخص بھی شامل ہے، جس نے سوٹ کیس ملنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی تھی

دی سن کی خبر کے مطابق ، سوگوار لولا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہفتے کے روز جمع ہوئے، اور اس عمارت کے باہر پھول اور ہاتھ سے لکھے ہوئے نوٹ چھوڑے، جہاں لڑکی رہتی تھی

لڑکی کی موت کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close