”کورونا کی وبا ختم ہو چکی ہے“ معروف جرمن وائرولوجسٹ کرسچن ڈورسٹن

ویب ڈیسک

متعدی بیماریوں اور وائرس پر تحقیقات کے جرمن ماہر کرسچن ڈورسٹن نے حال ہی میں ایک جرمن اخبار ’ٹیگسپیگل‘ سے گفتگو میں کہا ہے ”ہم اس موسم سرما میں سارس-کووڈ 2 کی پہلی مقامی لہر کا سامنا کر رہے ہیں، میرے اندازے کے مطابق وبا اب ختم ہو چکی ہے“

برلن کے چیریٹی یونیورسٹی ہسپتال میں شعبہ وائرولوجی کے سربراہ نے عالمی وبا کے پیچھے کورونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ”کووڈ-19 کی وبا کو اب ختم سمجھنے پر غور کیا جا سکتا ہے کیونکہ اب یہ ایک مقامی بیماری ہے“

رواں ہفتے شائع ہونے والے تبصروں میں ڈورسٹن نے کہا کہ اس موسم سرما کے بعد، آبادی میں قوت مدافعت اتنی وسیع اور لچکدار ہو جائے گی کہ گرمیوں کے دوران وائرس کے پھیلنے کا امکان بہت کم ہوگا

اس دوران انتہائی نگہداشت زمرے کے معالج کرسچن کاراگیانیڈز، جو جرمنی میں کووڈ-19 کے ماہرین پر مشتمل کونسل کے رکن بھی ہیں، نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر موسم سرما کے بعد یہ وبائی مرض ختم ہو جائے گا

انہوں نے جرمن میڈیا ادارے کے ساتھ انٹرویو کے دوران کہا ”میں توقع کرتا ہوں کہ عالمی وبا اب تیزی سے اپنا راستہ طے کر لے گی“

کرسچن ڈورسٹن کا کہنا تھا ”اگرچہ کووڈ-19 کی ایک یا دو چھوٹی لہروں کا اب بھی امکان ہے، تاہم مجموعی آبادی کی قوت مدافعت اتنی ٹھوس ہو چکی ہے کہ انتہائی نگہداشت والے یونٹوں میں اب کووڈ-19 کی وبا میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تعداد نمایاں طور پر کافی کم ہے“

ڈورسٹن نے جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں ویکسینیشن مہم کی کامیابی کو کورونا وبا کے خاتمے کی اہم وجہ قرار دیا۔ تاہم ان کے بقول: ”مثال کے طور پر چین میں ایسا نہیں ہے، جہاں اس وقت کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے“

ڈورسٹن نے کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کا بھی دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر احتیاطی تدابیر کے طور پر کچھ بھی نہ کیا گیا ہوتا، تو جرمنی میں ڈیلٹا کی لہروں میں دس لاکھ یا اس سے بھی زیادہ اموات ہو چکی ہوتیں۔ وائرس کا ڈیلٹا ویریئنٹ سن 2021 کے وسط میں جرمنی پہنچا تھا

دوسری جانب جرمن وزیر انصاف مارکو بشمین نے ڈروسٹن کے بیانات کے ردعمل میں کورونا وائرس کے حوالے سے عائد تمام پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے

انہوں نے ڈروسٹن کو وبائی امراض کے دوران سب سے زیادہ احتیاط برتنے والے سائنسدانوں میں سے ایک بتاتے ہوئے کہا ”اب ہم مقامی وبا کی صورتحال میں ہیں۔ سیاسی اعتبار سے کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے عائد ہمیں آخری حفاظتی اقدامات کو بھی ختم کر دینا چاہیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close