واٹس ایپ کی متبادل ’بیپ پاکستان‘ ایپلیکیشن متعارف

ویب ڈیسک

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ ایپلیکیشن واٹس ایپ کی متبادل ایپ ’بیپ پاکستان‘ متعارف کرا دی ہے

مذکورہ ایپلیکیشن کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) بورڈ نے بنایا ہے اور اسے ابتدائی طور پر وزارت کے اندر ہی استعمال کیا جائے گا

ایپلیکیشن کو متعارف کرائے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر امین الحق نے بتایا کہ ’بیپ پاکستان‘ کو ابتدائی طور پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور این آئی بی ٹی کے افسران استعمال کریں گے

ان کے مطابق ایک ماہ بعد مذکورہ ایپلیکیشن کی آزمائش کو بڑھا کر تمام وفاقی سرکاری ملازمین تک پھیلایا جائے گا اور ہر ملازم کو ایپلیکیشن تک رسائی دی جائے گی

انہوں نے بتایا کہ سرکاری ملازمین ایک سال تک مذکورہ ایپلیکیشن کو استعمال کرتے رہیں گے، جس کے بعد اسے عام صارفین تک پھیلایا جائے گا

سید امین الحق نے ایپلیکیشن کی بعض سیکیورٹی خوبیاں بیان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’بیپ پاکستان‘ محفوظ ایپ ہے، جس میں دستاویزات، تصاویر اور وڈیوز کے لیک ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کے بقول، اس ایپلیکیشن کے ڈیٹا تک تیسرے فرد کی رسائی نہیں ہوگی

انہوں نے ’بیپ پاکستان‘ کے فیچر بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں آڈیو، وڈیو کالز سمیت کانفرنس کالز بھی ہوں گی اور اس میں ’زوم‘ ایپلیکیشن جیسے فیچر بھی ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close