کورونا کی ابتدا کیسے ہوئی؟ عالمی ادارہٕ صحت کو چین میں تفتیش کی اجازت

نیوز ڈیسک

چینی دارالحکومت بیجنگ سے تازہ خبر یہ آئی ہے کہ چین نے عالمی ادارہٕ صحت کو اجازت دے دی ہے کہ وہ  کورونا وبا کی ابتدا کے بارے میں تفتیش کرے

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے دس ماہرین چین پہنچ کر جمعرات سے اس بات کا سراغ لگائیں گے کہ کورونا وبا کی ابتدا کہاں سے ہوئی۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم چینی سائنسدانوں سے مل کر تحقیقات کرے گی، توقع ہے کہ عالمی ماہرین کی ٹیم دو ہفتے قرنطینہ ہونے کے بعد شہر ووہان کادورہ کرے گی

ادھر عالمی ادارہٕ صحت نے اپنے تازہ مشن کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ کووڈ-19 کی ابتدا سے متعلق عالمی تفتیش کا مقصد کسی پر الزام لگانا نہیں ہے

جب کہ دوسری جانب دنیا میں تیل کے دوسرے بڑے صارف چین میں کورونا کے دوبارہ سر اٹھانے اور یورپ میں نقل و حرکت محدود کیے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل کی فی بیرل قیمت ایک ڈالر گر گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close