پندرہ سالوں میں پہلی بار میسی اور رونالڈو دونوں چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل سے باہر

ویب ڈیسک

آخری بار  سن دو ہزار چار اور پانچ میں ایسا ہوا تھا، جب کوئی سپر اسٹار فائنل فور میں نہیں پہنچا تھا، تب لیورپول نے استنبول میں ٹرافی اٹھائی تھی. اب  پندرہ سالوں میں پہلی بار ، لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو دونوں بیک وقت چیمپئنز لیگ سیمی فائنل سے باہر بیٹھ کر ٹھنڈی آہیں بھریں گے، اس طرح دونوں روایتی حریفوں کے مداح بھی ایک دوسرے پر فقرے کسنے سے محروم رہیں گے. میسی کی کشتی بارسلونا اور  رونالڈو کی ناؤ بایرن میونخ کوارٹر فائنل کے منجھدہار میں ہی ڈوب چکی ہیں.

یہ سال صرف ایک جھپک ثابت ہوسکتا ہے ، یا پھر یہ اس دور کے خاتمے کا آغاز بھی ہو سکتا ہے، جس نے میسی اور رونالڈو کو یورپی کلب فٹ بال پر اپنا تسلط قائم کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

میسی اپنے گھر میں چھ بیلون ڈی آر دبائے بیٹھا ہے، جبکہ رونالڈو پانچ. لوکا موڈریک 2018 میں وہ واحد کھلاڑی تھا، جس نے 2008 سے میسی یا رونالڈو کے علاوہ کوئی اور ایوارڈ جیتا تھا۔

ارجنٹائن کے سپر اسٹار نے چار بار چیمپئنز لیگ بھی جیت رکھی ہے ، جب کہ رونالڈو کو اس حوالے سے میسی پر سبقت حاصل ہے ، جو پانچ بار چیمپئنز لیگ جیت چکا ہے: ایک بار مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ اور چار بار ریئل میڈرڈ کے ساتھ۔

فٹبال کی دنیا میں اس جوڑی کا غلبہ ہمیشہ سے زیرِ بحث رہا ہے، اس بحث میں خاص طور پر یہ ملین ڈالر کا سوال اٹھتا رہا ہے کہ دونوں میں سے زیادہ بہتر کون ہے؟

بارسلونا میں میسی کے سابقہ ​​ساتھی اردا توران نے حال ہی میں اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ وہ رونالڈو کے مقابلہ میں میسی کو ترجیح دیتا ہے۔ توران نے سپورٹس ترکی کو بتایا ، "میسی فٹ بال کے ہر لمحے میں موجود ہے۔ وہ ہر پہلو سے سبقت رکھتا ہے۔”

توران کا مزید کہنا تھا "رونالڈو کے بارے میں برا کہنے کے لئے کچھ نہیں ہے، لیکن وہ صرف گول اسکور کرنے والا ہے ، اگرچہ وہ بہت ہی خاص ہے۔ جب کہ میسی اس کھیل میں سب کچھ کرتا ہے۔ وہ ایسا کچھ کر جاتا ہے، جس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ اس کی ذہانت ، اس کی نظر ، اس کا مشاہدہ اور اس کی پاسنگ سب سے مختلف ہیں۔ اور جس شخص سے بھی میں نے اس کے بارے میں یہ بات کہی ہے، اس نے ہمیشہ مجھ سے اتفاق کیا ہے، سوائے ان لوگوں کے جو رونالڈو کے قریب ہیں ، ان کی ٹیم کے ساتھی، جو کہتے ہیں کہ یہ رونالڈو ہے. اصل میں ان کے جواب کی بنیاد سیاست اور مصلحت پر مبنی ہوتی ہے. رونالڈو میرا دوست ہے اور اس کی خوبی پر سوال کرنا مجھے زیب نہیں دیتا، لیکن مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میسی ہر لحاظ سے بہتر ہے۔”

بہرحال، کچھ بھی ہو، لیکن یہ چیمپینز لیگ فائنل فور میں دونوں باصلاحیت کھلاڑیوں کے جادوئی کھیل اور دونوں کے مداحوں کے تند و تیز بحث سے محروم ریے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close