بھارت، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

نیوز ڈیسک

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نامعلوم افراد کی طرف سے کیے گئے ایک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئی ہیں

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی پر حملہ گزشتہ روز اس وقت ہوا جب وہ ریاستی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد واپس جا رہی تھیں

ممتا بینرجی کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد کار میں بیٹھ کر لوگوں سے ملاقات کررہی تھی کہ اچانک 4،5 افراد نے حملہ کیا اور گاڑی کا دروازہ ان کی ٹانگ پر زور سے دے مارا، واقعہ کے بعد ممتا بینرجی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں 48 گھنٹے کے لیے ڈاکٹرز کے زیر نگرانی رکھا جائے گا

ادہر بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق تفتیش جاری ہے، تاہم حملہ آوروں کے متعلق فی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، مکمل تفتیش کے بعد حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close