برطانیہ میں مظاہرین سے شدید جھڑپ میں بیس پولیس اہلکار زخمی

نیوز ڈیسک

برطانیہ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں بیس اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر برسٹل میں نئے پولیس نظام کے لیے کی گئی قانون سازی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، جس میں شرکاء نے ’’برطانیہ کو پولیس اسٹیٹ نہ بناؤ‘‘ اور ’’احتجاج بنیادی انسانی حق ہے‘‘ کے بینرز اُٹھا رکھے تھے

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس پر مظاہرین مشتعل ہو گئے اور تھانے پر حملہ کرکے 12 گاڑیوں کے شیشیے توڑ دیئے اور دو گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ اس دوران جھڑپ میں بیس اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاری ہے

پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں سات مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے پیلٹ گن، اسٹون گن اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا

واضح رہے کہ برطانیہ میں نئی قانون سازی کے ذریعے پولیس کے اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس پر مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close