سندھ میں بارشوں کے امکانات

نیوز ڈیسک

موسم کی تازہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے راستے ملک میں مغربی بارشوں کا سسٹم آج رات داخل ہوگا

اس سسٹم کی وجہ سے سندھ بھر   30 اپریل سے 10 مئی تک گرج چمک، تیز آندھیوں کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

بارش کا سلسلہ 30 اپریل سے سندھ میں شروع ہوگا اور یہ سلسلہ  سندھ کے مختلف علاقوں میں 10 مئی تک جاری رہےگا

روزانہ کے بنیاد پر دوپہر سے رات کہ دوران شدید گرج چمک اور آندھیوں کے ساتھ کہیں موسلادھار تو کہیں درمیانی سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے

بارش کا زیادہ تر زور مغربی وسطی مشرقی اور مغربی سندھ پر ہوگا

تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، ننگر پارکر اور اچھڑو تھر سمیت ضلع  دادو خیرپور ناتھن شاہ، جوہی، واھی پاندھی، ٹنڈو رحیم، کاچھو، سہون اور سکرنڈ، ہالا، مٹیاری سانگھڑ، شھدادپور، نوابشاھ، دوڑ، رسولپور، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو آدم، جامشورو، حیدرآباد ڈویژن، بدین، میرپور خاص ڈویژن میں شدید گرج چمک آندھی کہ ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں

اس کہ علاؤہ سکھر ڈویژن، لاڑکانہ، رتودیرو، نوڈیرو، جیکب آباد، شھدادکوٹ، قمبر، کندھ کوٹ، کشمور، پنوعاقل، میرپور ماتھیلو، ڈھرکی، گھوٹکی، شکارپور، خیرپور میرس، گمبٹ، کنڈیارو، نوشہرو، فیروز، مورو، پکا چانگ اور محرابپور میں گرج چمک آندھی کہ ساتھ کہیں تیز تو کہیں ھلکی بارش کہ امکان ہے

جبکہ کراچی، حیدرآباد، بدین ،ٹھٹہ ، میرپور خاص ڈویژن میں بھی اس دوران اچھی بارشیں دیکھنے کو ملیں گی ،
اس مغربی سسٹم کو بائے آف بنگال کا لو پریشر بھی سپورٹ کرے گا جس سے سندھ بھر میں چاروں طرف سے بادل بنے گے اور بارشیں ہوسکتی ہیں

آنے والے اسپیل کہ دوران ژالہ باری، طوفان، آسمانی بجلی گرنے کہ واقعات پیش آ سکتے ہیں اور تیز آندھی کے دوران درخت یا کچے مکانات گرنے کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں اس لیے بارش کہ دوران اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کریں،
یاد رکھیں یہ بارشیں روزانہ کے بنیاد پر پوری سندھ میں ایک ہی وقت یا روزانہ ہر شھر میں نہیں ہونگی، روزانہ کے بنیاد پر سندھ میں کہیں نا کہیں کسی نا کسی شھر میں بارش ضرور ہوگی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close