بھارتی حکومت کی سوشل میڈیا کی بڑی کمپنیوں کےساتھ جنگ شدت اختیار کرگئی

ویب ڈیسک

نئی دہلی :  بھارتی حکومت کی سوشل میڈیا کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ جنگ شدت اختیار کر گئی ہے

مائکرو بلاگنگ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر نے پولیس پر دھمکی دینے کا الزام لگایا ہے اور نئے آئی ٹی قوانین پر سخت تنقید کی ہے جنہوں نے اس کے ہمسروں اور پرائیویسی مہم چلانے والوں کو بھی خوف زدہ کردیا ہے

واضح رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں اور خاص طور پر کورونا وبا کے حوالے سے نااہلی کے باعث سوشل میڈیا بشمول ٹوئٹر اور فیس بک مودی اور بی جے پی مخالف پوسٹوں سے بھرا پڑا ہے جب کہ ٹوئٹر پر مودی مخالف  ہیش ٹیگس #ResignModi #ModiFailsIndia# اور ModiAgainstNation#  ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ جس کے بعد اپنی خفت مٹانے کے لیے مودی حکومت سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے

ناقدین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی انتظامیہ آن لائن تنقید کو روکنا چاہتی ہے جو ٹویٹر ، فیس بک اور دوسروں کے لئے بہت بڑا بازار ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close