جُنگشاہی کے پہاڑ میں کئی میل لمبی قدیم غار دریافت

نیوز ڈیسک

کھدائی کے دوران جُنگشاہی کے پہاڑ میں کئی میل لمبی غار دریافت ہوئی ہے، جسے قدرت کا ایک شاہکار قرار دیا جا رہا ہے

موجودہ شہر جُنگشاہی سے لگ بھگ سات کلومیٹر کے فاصلے پر کئی چھوٹے بڑے پہاڑ موجود ہیں

ان پہاڑوں میں سے ایک "مارُو جو جبل” کے نام سے مشہور ہے، جسے "مارُو جوں بازاروں”  کے نام سے بھی جانا جاتا ہے

کینجھر جھیل سے بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے کو پانی کی فراہمی کے لیے کے فور پروجیکٹ کی کھدائی کے دوران اس پہاڑ میں یہ لمبی غاریں دریافت ہوئی ہیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیسبک پر صمد جوکھیو نامی ایک صارف نے غار کے اندر کی کچھ وڈیوز شیئر کی ہیں، جو انہیں منیر بروہی نے ارسال کی ہیں. ان وڈیوز میں غار کے اندرونی مناظر دکھائے گئے ہیں.

غار کا فرشی سطح مکمل طور پر نرم ریت اور مٹی کی ہے لیکن یہ ناہموار ہونے کے باعث اندر کا راستہ کافی دشوار گزار ہے، جب کہ غار کی دیواریں اور چھت پتھر کی بنی ہوئی ہے

اس غار کی لمبائی کئی کلومیٹرز پر محیط ہے اور غار کے اندر مختلف مقامات پر مختلف سمتوں میں کئی چھوٹی موٹی غاریں بھی موجود ہیں

غار کی چھت اور اور اس کے دونوں اطراف کی دیواروں کی پتھریلی سطح کئی خوبصورت اشکال کا مجموعہ ہے.

غار کے اندر کا درجۂ حرارت معتدل ہے اور اس کے اندر مکمل طور پر تاریکی ہونے کی وجہ سے چمگادڑ بھی موجود ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close