شام, اتحادی افواج کی فضائی بمباری میں چھ بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق

نیوز ڈیسک

ادلب : شام میں بشار الاسد کی فوج کے فضائی حملے میں کم از کم آٹھ شہری جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں جب کہ سولہ سے افراد زخمی ہوگئے ہیں

بشارالاسد کی فضائیہ نے جبل الزاویہ کے جنوبی علاقے میں شدید بمباری کی جس سے کئی مکان تباہ ہوگئے، ایک مکان میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر تین افراد نے اسپتال میں دم توڑ دیا

جاں بحق ہونے والوں میں چھ بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ گھروں کے تباہ ہونے کے بعد سے مکینوں کو رات کھلے آسمان تلے گزارنی پڑی۔ علاقے میں وقفے وقفے سے دھماکوں کی آواز سنی جا رہی ہے

گزشتہ ایک ہفتے سے ادلب کے اس علاقے میں روسی طیاروں کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث زیادہ تر مکین پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں

واضح رہے کہ جنگ زدہ شام میں 2011 سے جھڑپوں میں تاحال پانچ لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ دس لاکھ سے زائد افراد پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close