کراچی، مون سون کی پہلی بارش 15 جولائی کو برسنے کا امکان

نیوز ڈیسک

کراچی:  محکمۂ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کی پیشگوئی کردی ہے، امکان ہے کہ پہلی بارش 15جولائی سے ہو سکتی ہے

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 15جولائی سے مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگا

انہوں نے بتایا کہ پہلے اسپیل کا دورانیہ 15سے 17جولائی تک ہونے کا امکان ہے

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ پہلے اسپیل میں درمیانے درجےکی بارشیں متوقع ہیں

دوسری جانب موسمیات کے غیر سرکاری اداروں کے مطابق رواں مون سون کا اب تک کے سب سے مضبوط سسٹم مارکو2021 کے اثرات رواں ماہ کی 13 تاریخ سے شروع ہونگے اور 20 جولائی تک رہیں گے، جس کے باعث سندھ کے دارالحکومت کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر بارشوں کے امکانات ہیں. جبکہ 15 سے 17 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں بھی ہو سکتی ہیں.

بارشوں کے ایک اور آنے والے سسٹم کے باعث اس بار بھی عیدالاضحیٰ کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے

یہ سسٹم بے آف بنگال میں 11 جولائی کو بنے گا، جو بھارت سے ہوتا ہوا بحر عرب میں جائے گا، جہاں سازگار حالات کے بعد اس میں شدت بھی آسکتی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close