واٹس ایپ نے ہائی ریزولیشن تصویر بھیجنے کا مسئلہ حل کردیا

ویب ڈیسک

سلیکان ویلی : چاہے اسمارٹ فون کا کیمرہ 64 میگا پکسل ہو یا 108 میگا پکسل، واٹس ایپ صارفین ہمیشہ یہی شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ وہ کسی دوسرے کو اپنی ہائی ریزولیشن تصاویر نہیں بھیج سکتے اور واٹس ایپ پر تصاویر بھیجنے کے بعد ان کی کوالٹی برقرار نہیں رہتی

’’ڈبلیو اے بی ٹا انفو‘‘ ویب سائٹ  کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کی یہ شکایت دور کرنے کے لیے کام کر رہا ہے.  مستقبل قریب میں صارفین واٹس ایپ پر ایک دوسرے کو ہائی ریزولیشن کوالٹی میں تصاویر بھیج سکیں گے

ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ واٹس ایپ کے نئے ورژن میں جب کوئی صارف کسی دوسرے کو تصویر بھیجے گا تو اسے تین مختلف آپشنز دیے جائیں گے جو درج ذیل ہیں

پہلا آپشن آٹو (Auto) ہے جس کا انتخاب کرنے پر تصویر درمیانی ریزولیشن میں بھیجی جا سکے گی۔ یہ آپشن واٹس ایپ کی جانب سے تجویز کردہ ہوگا

دوسرا آپشن بیسٹ کوالٹی (Best Quality) کا ہوگا جس میں صارف تصویر کو اس کی حقیقی ریزولیشن میں بھیجا جا سکے گا

جبکہ تیسرے اور آخری آپشن ڈیٹا سیور (Data Saver) میں واٹس ایپ تصویر کی ریزولیشن کو خودبخود کم کرے گا

واٹس ایپ کا ہائی ریزولیشن تصویر والا فیچر اس وقت صرف بی ٹا ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے دستیاب ہے، تاہم اس پر مزید کام کیا جا رہا ہے اور جلد ہی تمام استعمال کنندگان اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close