اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی چھ جرسیاں ریکارڈ 78 لاکھ ڈالر میں نیلام

ویب ڈیسک

قطر میں 2022 میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ میں ارجنٹائن کے میگا اسٹار لیونل میسی نے جو چھ شرٹس پہنی تھیں، وہ نیلامی میں 7.8 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی ہیں

سوتھبیز نے پیشن گوئی کی تھی کہ یہ جرسی امریکہ کے باسکٹ بال کے معروف سابق کھلاڑی مائیکل جارڈن کی 1998 کی این بی اے فائنلز کی جرسی کی نیلامی کا ریکارڈ توڑ دے گی، جو گذشتہ برس ایک کروڑ ایک ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی

نیلامی میں فروخت ہونے والی دوسری سب سے قیمتی جرسی ارجنٹائن کے عظیم فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول جرسی تھی، جو 1986 کے ورلڈکپ کے دوران پہنی گئی تھی، یہ جرسی مئی 2022 میں 92 لاکھ 80 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی تھی

نیلام گھر نے کو اے ایف پی کو بتایا کہ لیونل میسی کی 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کے تاریخی مقابلے میں پہنی جانے والی ارجنٹائن کی دھاری دار ہلکے نیلے اور سفید رنگ کی چھے شرٹس کے نادر مجموعے پر تین بولیاں لگائی گئی تھیں

نیلام گھر نے کہا کہ اس خطیر قیمت نے ارجنٹائن کے اس عالمی شہرت یافتہ اسٹار سے منسلک کسی بھی شے کی فروخت کا ریکارڈ توڑ دیا، یہ اس سال اب تک نیلامی میں فروخت ہونے والی کھیلوں سے متعلق سب سے قیمتی شے ہے

میسی نے اپنی کپتانی میں 18 دسمبر 2022 کو قطر کے 80 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے لوسیل اسٹیڈیم میں فرانس کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو پینلٹیز پر 4-2 سے فتح دلائی تھی

یہ فتح، جس میں میسی نے ارجنٹائن کے تین میں سے دو گول کیے، اس کھیل کے اب تک کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔

سودیبی کے جدید کلیکشن کے سربراہ واچٹر نے کہا ”2022 کا فیفا ورلڈ کپ کھیلوں کی تاریخ کے سب سے بڑےمقابلوں میں سے ایک ہے۔ جو میسی کے پُرجوش سفر سے جڑا ہوا ہے اور اب تک کے عظیم ترین کھلاڑی کے طور پر ان کے اسٹیٹس کو تقویت دیتا ہے۔“

وہ کہتے ہیں کہ ان چھ شرٹس کی فروخت نیلامی کی تاریخ میں ایک یادگار بن گئی ہے، جو شائقین اور کلکٹرز کو میسی کی شاندار کامیابی سےجوڑتی ہے

واچٹر نے کہا ”اس انمول مجموعے کو عوام کے سامنے پیش کرنا اور ان کی نمائش کرنا، سودیبی کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ یہ ایک ایسے کھلاڑی کی شاندار صلاحیتوں کو سمیٹتا ہے، جس نے فٹبال کی حدود کو از سر نو متعین کیا ہے۔“

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تاریخی شرٹس نہ صرف کھیلوں کی تاریخ کے سب سے اہم لمحات میں سے ایک کی ٹھوس یاد دہانی ہیں، ’بلکہ یہ بنیادی طور پر سب سے زیادہ اعزازات حاصل کرنے والوں میں سے ایک، فٹبال کھلاڑی کے کیریئر کے اہم ترین لمحے سے جڑی ہیں۔

ای ایس پی این کے مطابق اس سے قبل نیلامی میں فروخت ہونے والی سب سے قیمتی ’میسی آئٹم‘ 2017 میں بارسلونا کے ریال میڈرڈ کے ساتھ میچ کے دوران پہنی گئی جرسی تھی، جو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی تھی

سوتھبیز نے کہا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا ایک حصہ رفاعی کاموں کے لیے وقف کیا جائے گا۔ لیو میسی فاؤنڈیشن بھی اس ہسپتال کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

لیونل میسی فی الحال ایم ایل ایس میں انٹر میامی کے لیے کھیل رہے ہیں، انہوں نے بارسلونا فٹ بال ٹیم میں 17 سال گزارے ہیں

میسی نے اب تک ریکارڈ آٹھ مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتے ہیں، جو ہر سال فٹبال کے ٹاپ کھلاڑی کو دیا کیا جاتا ہے۔

اس ماہ کے شروع میں، میسی کو 2023 کے لیے موقر جریدے ٹائم میگزین کے ’اتھلیٹ آف دی ایئر‘ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close