Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

دنیا کی قدیم ترین جینز کی پینٹ ڈھائی کروڑ روپے میں فروخت

By Akhtar Rasool
دسمبر 15, 2022 2 Min Read
0

امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے ساحل کے قریب 1857ع میں ڈوبنے والے بحری جہاز کے سامان سے برآمد ہونے والی ایک جینز کی پینٹ نیلامی میں ایک لاکھ چودہ ہزار ڈالر یعنی لگ بھگ ڈھائی کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہے

ہولبرٹ ویسٹرن امریکن کلیکشن نامی نیلام گھر کے مطابق یہ ایک کان کن کے لیے بنائی گئی جینز ہے، جس کی فلائی میں پانچ بٹن لگے ہیں۔ بعض افراد نے کہا کہ یہ لیوائیز جینز ہے، لیکن واضح رہے کہ مشہور لوائی، اسٹراس اینڈ کمپنی 1873 میں قائم ہوئی تھی اور یوں کمپنی قائم ہونے سے پہلے ہی جینز بنانا ممکن نہ تھا کیونکہ یہ 1857ع میں ملنے والے ایک بحری جہاز کے ملبے سے ملی ہے

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق اس پینٹ کے سولہ برس بعد قائم ہونے والی جینز بنانے والی امریکی کمپنی لیوائی اسٹراس سے تعلق پر ماہرین میں ابہام پایا جاتا ہے

کچھ افراد کا کہنا ہے کہ نیلی جینز بنانے والی اس کمپنی کا مالک اسٹراس کمپنی قائم کرنے سے پہلے اشیا کے تھوک کے بیوپاری تھے اور یہ پینٹ بعد میں مشہور ہونے والی نیلی جینز کا اولین نمونہ ہو سکتی ہے

لیکن اس کمپنی کی تاریخ سے واقف مورخ ٹریسی پانیک ایسے کسی بھی دعوے کو محض قیاس آرائی قرار دیتی ہوئے کہتی ہیں ”یہ پینٹ نہ ہی لیوائز ہے اور نہ ہی وہ سمجھتی ہیں کہ یہ کان کنوں کی پینٹ ہے“

اگرچہ یہ تعین نہیں ہوسکا ہے کہ یہ پینٹ کس نے بنائی، لیکن اس بارے میں کوئی ابہام نہیں ہے کہ یہ 12 ستمبر 1857ع سے پہلے کی بنی ہوئی ہے

یہ جینز ’ایس ایس سینٹرل امریکا‘ نامی بحری جہاز سے ملی ہے، جو 12 ستمبر 1857ع میں ایک خوفناک سمندری طوفان کا شکار ہوگیا تھا۔ اس بحری جہاز میں کئی مسافر سان فرانسسکو سے براستہ پناما، نیویارک جا رہے تھے۔ کچھ دیر بعد یہ سمندر میں ڈوب گیا اور ایک صدی کے بعد 2195 میٹر گہرائی سے اس کا ملبہ ملا، جس میں سونے کے لاتعداد سکے بھی ملے تھے۔ اس کے تمام زیورات اور سونے 1998ع سے ہی نیلام ہوگئے اور اب بقیہ نوادرات بیچے جا رہے ہیں

رپورٹس کے مطابق امریکہ میں 1848ع سے 1855ع کے ’گولڈ رش ایرا‘ سے قبل ملازمت کے لیے بنائی گئی پینٹ کے بنائے جانے کا کوئی ثبوت نہیں ملتا

یہ وہ زمانہ ہے، جب امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں سونے کی دریافت ہوئی تھی اور تین لاکھ کے قریب افراد نے کیلیفورنیا کا رخ کیا تھا

اس پینٹ سمیت دیگر اشیا کو نیلامی پر دینے والی کمپنی کیلیفورنیا گولڈ مارکیٹنگ گروپ کے منیجنگ پارٹنر ڈوائٹ مینلی بتاتے ہیں ”یہ کان کنوں کی جینز چاند پر پہلے جھنڈے کے گاڑنے کی مانند ہے، یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔‘‘

Tags:

5 minute crafts5-minute crafts familyamerican historyarnold californiaartart challengearteasmrbest jeansblue jeansblue penCaliforniacalifornia dreamcalifornia gold rushcalifornia gold rush historycalifornia historycalifornia history 4th gradecalifornia history documentarycalifornia state historic parkcalifornia volcanocalifornian historycalligraphycraftsdemodiydiy activitiesdiy projectsdo it yourselfeasyentertainmentExpensiveExperimentFamilyfountain penfunnygold californiagold rush californiahandcraftHistoryhistory of californiai bought the world's most expensive peninkJeansjeans hitorylevis jeanslifehacksluxuryMoneymont blancmr beastmrbeastoddly satisfyingpensatisfyingTestthe california gold rushtipstrendtricksu.s. historyus historyuseful thingsviralworld historyzhc
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نباتاتی باغات موسمیاتی تبدیلیوں کے درمیان تتلیوں کے لیے پناہ گاہ ہیں۔

Next

’100 اسٹار پر ایک ڈالر‘: فیسبُک کا اسٹارز پروگرام اب پاکستانی صارفین کے لیے بھی دستیاب

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme