ٹنڈو آدم میں ڈاکو حسیناؤں نے گھر لوٹ لیا، وڈیو بھی بنائی

نیوز ڈیسک

ٹنڈوآدم : ٹنڈو آدم تھانہ اے سیکشن کی حدود میں تین مسلح خواتین نے دن دہاڑے ایک گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور دیگرقیمتی سامان لوٹ لیا جب کہ ڈاکو حسینائیں واردات کے دوران لوٹ مار کی وڈیو بھی بناتی رہیں

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم کے علاقے محلہ آسنداس ڈھول چوک میں محمد حبیب انصاری ولد رحیم الدین انصاری کے گھر میں تین خواتین ڈاکو داخل ہوئیں اور اسلحہ کے زور پر حبیب انصاری کی اہلیہ سروری بیگم کو یرغمال بنا کر الماری میں رکھے تین تولے کے طلائی زیورات، تین لاکھ روپے، موبائل فون، قیمتی کپڑے اور چار گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئیں

خاتون خانہ کا کہنا ہے کہ مسلح خواتین نے ان سے کہا کہ تمھارے شوہر نے کوئی سودا کیا ہے، وہ رقم ہمیں دے دو۔ انکار پر انہوں نے میرے سر پر پستول کا بٹ مارا اور الماری میں رکھے طلائی زیورات، نقدی سمیت سب کچھ کر لوٹ کرلے گئیں

جب کہ خاتون خانہ کا کہنا ہے کہ واردات کے دوران ڈاکو عورتیں اپنے موبائل سے ریکارڈنگ بھی کرتی رہیں

واقعے کی اطلاع پر علاقہ پولیس پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close