خلائی مخلوق کی طرح دکھائی دینے والا عجیب الخلقت کیڑا

ویب دیسک

برازیل : ہماری دنیا گوناگون جانداروں سے بھری ہوئی، جن میں برازیل کے بارانی جنگلات کا ایک عجیب و غریب کیڑا بھی شامل ہے

اپنی ظاہری ہئیت کی وجہ سے یہ اس دنیا کی مخلوق نہیں لگتا، ایسا لگتا ہے کہ یہ کسی سائنس فکشن فلم کا کردار ہو

اس کیڑے کا حیاتیاتی نام ’بوسائیڈیئم گلوبیولارے‘ ہے، جسے برازیل کا ٹری ہوپر کہا جاتا ہے۔ اس کیڑے کی جسامت مٹر کے دانے جتنی ہے

سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اس کے سر پرچار سے پانچ گیند نما ابھار ہیں، جو کسی اینٹینا کی طرح لگتے ہیں۔ اس پر باریک بال ہوتے ہیں جو شاید کسی سینسر کا کام کرتے ہیں۔ تاہم سائنسداں اب بھی اس کے اصل کردار سے واقف نہیں

اسی کیڑے کی دیگر اقسام پر بارہ سنگھے کی طرح کی ساخت ہوتی ہے، جس سے یہ مزید ہولناک نظر آتا ہے

کچھ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ گول ساختوں سے بھرے کیڑے کا جعلی سر کسی سینگ کی مانند ہے، جس سے وہ دوسروں پر حملہ کرتا ہے لیکن اس کے وڈیو ثبوت نہیں مل سکے

تاہم چند دیگر ماہرِ حشرات کا خیال اس سے یکسر مختلف ہے، ان کے مطابق یہ عجیب و غریب سر ایک طرح کی فنگس سے ملتے جلتے ہیں، جن کی بدولت وہ چیونٹیوں کے دماغ کو قابو کرکے انہیں زومبیز بناتی ہیں۔ آخر میں یہ فنگس چیونٹیوں کو اندر سے پھاڑ کر باہر نکل آتی ہے

 

واضح رہے کہ ٹری ہوپر درحقیقت سیکیڈا کیڑے کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی تین ہزار ذیلی اقسام ہیں، جو انٹارکٹیکا چھوڑ کر دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہیں۔ تاہم برازیلی کیڑا اس سے قدرے مختلف ہے.

ماحول و ماحولیات کی خبریں:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close