ترک خفیہ اداروں نے اسرائیلی ایجنسی موساد کا نیٹ ورک پکڑ لیا

ویب ڈیسک

استنبول : ترکی کی انٹیلیجنس نے ملک میں کام کرنے والے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا نیٹورک پکڑ لیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق موساد کا نیٹورک تین ارکان کے پانچ مختلف سیلز کی صورت میں کام کر رہا تھا

نیٹورک سے منسلک جاسوس ترکی میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبا خصوصاً مستقبل میں دفاعی صنعت میں کام کرنے کا ارادہ رکھنے والے طلبا کے بارے میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کو معلومات فراہم کرتے تھے

ترک انٹیلیجنس اطلاعات پر پولیس اور انسداد دہشت گردی فورسز نے 7 اکتوبر کو چار صوبوں میں کارروائی کرکے اسرائیلی نیٹورک کے تمام ارکان کو حراست میں لے لیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close