چین کا بے قابو راکٹ: زمین پرکہیں بھی گر سکتا ہے

ویب ڈیسک

اطلاعات ہیں کہ چین اپنے بے قابو ہو جانے والے راکٹ کو ٹریک کر رہا ہے، جس کے متعلق خدشہ ہے کہ وہ زمین پر کہیں بھی گر سکتا ہے

چین نے کہا ہے کہ وہ اپنے ایک بے قابو راکٹ کو مانیٹر کر رہا ہے، جو مستقبل میں زمین پر گرے گا

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین راکٹ کی نقل و حرکت کے بارے میں بروقت معلومات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے

خدشات ہیں کہ راکٹ غیر متوقع طور پر زمین پر گر سکتا ہے، اور جس آبادی والے علاقے پر گرا اس کے لیے خطرہ بن سکتا ہے

یاد رہے کہ لانگ مارچ فائیو بی راکٹ ہفتے کے آخر میں لانچ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد یہ دوبارہ زمین پر گرنا شروع ہو گیا ہے۔ حتی کہ بظاہر چین بھی یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ راکٹ کہاں گرے گا

وزارت کے ترجمان ژاؤ لیجیان سے جب باقاعدہ میڈیا بریفنگ میں یہ پوچھا گیا کہ کیا چین کو معلوم ہے کہ راکٹ کا ملبہ کب اور کہاں گر سکتا ہے؟ تو انہوں نے کہا ”ایک بین الاقوامی طریقہ کار ہے کہ زمین کی فضا میں واپسی پر دوبارہ داخل ہوتے ہوئے راکٹ کے حصوں کو جلا دیا جائے“

ترجمان نے کہا کہ یہ طے ہے کہ اس قسم کے راکٹ میں ایک خاص تکنیکی ڈیزائن ہوتا ہے اور زمین کی فضا میں دوبارہ داخلے پر زیادہ تر اجزا ختم اور تباہ ہو جائیں گے جس کی وجہ سے ہوا بازی اور زمین پر نقصان پہنچنے کا امکان بہت کم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close